عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا. فوادچوہدری

ابھی مذاکرات کے ذریعے سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لا یاجائے. سابق وفاقی وزیرکی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے یہ لگ رہا تھا معاملات سلجھ گئے ہیں، اب کہا جا رہا ہے تحریک انصاف پر پابندی لگا دیں گے، تحریک انصاف تو آپ نے پہلے ہی ختم کر دی تھی اب تو صرف عمران خان ہیں.

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے نفی نہیں کیا جا سکتا، ابھی مذاکرات کے ذریعے سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانے کی ضرورت ہے، عمران خان ایک حقیقت ہیں ان کو تسلیم کر کے آگے چلیں، پی ٹی آئی کو سنجیدہ معاملات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے. فوادچو ہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکمت عملی میں سنجیدگی نہیں دکھائی، پہلے بھی بات کررہا تھا تحریک چلانی تھی تو 9 فروری کو چلاتے، آپ نے جے یو آئی، جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے الائنس نہیں بنایا، شہید بینظیر بھٹو حکومت جاتے پہلے ہفتے ہی نوابزادہ نصراللہ کے پاس جاکر الائنس کی بات کرتی تھیں.
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈر شپ کا فرض ہے کارکنوں سے مشاورت کے ساتھ چلے، پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے.