پشاور( نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی جو قابل مذمت ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لئے چچا اوربھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں جب کہ پنجاب میں بھی جعلی حکومت نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹینرستان بنایا ہوا ہے، کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کرنے سمیت خندقیں بھی کھودی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑا چڑھانا جعلی حکومت کے مذموم عزائم ظاہر کرتی ہے، سبز کپڑا کروما کے طور پر استعمال کرکے جعلی حکومت نے جعلی ویڈیو کے ذریعے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کا پلان بنایا ہوا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ جعلی حکومت کے مذموم عزائم سے عوام باخبر رہے، پرامن احتجاج روکنے کے لیے جعلی حکومت نے ایک ہفتے سے پورے ملک کو بند کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کی بندش سے ایمبولنس سروس بھی شدید متاثر ہے، مریضوں کو ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث کئی اموات واقع ہوئی ہیں، کئی بچوں اور حاملہ خواتین کی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔
کسی سے ڈرنے والے نہیں‘ جو بھی ڈی چوک آئے گا اسے گرفتار کریں گے، وزیرداخلہ
پی ٹی آئی احتجاج؛ اراکینِ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور متعدد رہنما گرفتار
پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا، ’ڈو اینڈ ڈائی‘ والے جلسے کا کیا ہوا؟ ڈاکٹر مصدق ملک
بیلاروس کے وفد کی اسلام آباد آمد، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل آئیں گے
پی ٹی آئی احتجاج؛ لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کردی گئی
پی ٹی آئی رہنما گرفتاریوں کیلئے خود رابطے کررہے ہیں: عطا تارڑ
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی
عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا: امیر مقام
ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات
عمران خان کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے: احسن اقبال