آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال تبادلہ خیال، فریقین نے سلامتی اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں سلامتی اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے روس کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی صورتحال اور دفاع تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے روس کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے سلامتی اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ کرنل جنرل الیگزینڈرفومین نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔