آئینی ترمیم سیاسی جماعتوں اورجمہوریت کی فتح ہے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کالے سانپ کی بات کرتی ہے، وہ کالا سانپ افتخار چودھری کی عدالت تھی، جہاں منتخب وزرائے اعظم کو فارغ کیا جاتارہا۔

بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی بل کی کامیابی میں مولانا فضل الرحمان کا کردارانتہائی اہم رہا، آصف زرداری کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سیاست کومانتا ہوں، افسوس کہ سیاسی پولرائزیشن عروج پرہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے وقت مل کر آئین سے آمر کے تمام کالے قوانین کو نکالا، اب بھی جتنا ہوسکا اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی ہے، یہ ترمیم سیاسی جماعتوں اورجمہوریت کی فتح ہے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ترمیم کے حق میں ووٹ نہ بھی دے تو یہ اس کی کامیابی ہے۔