گوشوارے جمع نہ کرانے پر 26 سابق ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

قومی اسمبلی کے 11 سابق اراکین، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا،یہ اراکین قومی اسمبلی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع کروانے تک کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 26 سابق ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے 11 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا۔
یہ اراکین قومی اسمبلی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع کروانے تک کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی جسے بڑھا کر14ستمبر کر دیا گیا تھا۔ یہ اراکین گوشوارے جمع کروانے کے بعد الیکشن لڑ سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے 7 سابق اراکین بھی نا اہل قرار ، گوشوارے جمع کرانے تک یہ اراکین نااہل رہیں گے۔
گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نااہل اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا،اسحاق خان،محمد علی شامل کمال الدین،عصمت اللہ، سید محمود شاہ،ثمینہ مطلوب شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مس نصیبہ،شمیم آرا ءپنور ،محمود شاہ روبینہ عرفان بھی نا اہل قرار دی گئی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے راکین عدیل احمد ، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ، عمران شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ کوبھی نا اہل قرار دیئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں نااہل سابق رکن بلوچستان اسمبلی یار محمدرند، سکندر علی،میر حمل و دیگر شامل ہیں۔یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کردی تھی۔انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ حکومت کے اس اقدام سے ان لوگوں کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا موقع ملے گا۔
جنہوں نے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن تک گوشوارے جمع نہیں کروائے تھے۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تجارتی اداروں، ٹیکس بارز اور عام لوگوں کی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ٹیکس دہندگان 14 اکتوبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر کی گئی تھی۔ اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر رکھی گئی تھی اور اس میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔