فائرنگ کے واقعات، 1 جاں بحق، 1 زخمی

لاہور: فائرنگ کے واقعات، 1 جاں بحق، 1 زخمی

لاہور میں پیش آنے والے فائرنگ کے 2 واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت انجم مسیح کے نام سے ہوئی ہے جو پیشی پر کورٹ آیا تھا۔

نوجوان کو قتل کرنے بعد حملہ آور باآسانی فرار ہو گیا، پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واپڈا گول چکر کے قریب ممولی بات پر کار سوار اور موٹر سائیکل سوار میں جھگڑا ہو گیا جس کے دوران نامعلوم کار سوار نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے عامر عدیل نامی شخص زخمی ہو گیا، جبکہ کار سوار فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

زخمی عامر عدیل کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں