اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی

ہم نے ٹرائل نہیں روکا‘ حتمی فیصلے سے روکا ہے‘ملزمان اگر تعاون نہیں کرتے تو پھر متعلقہ عدالت دیکھے گی. جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاﺅنڈز ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست پرنیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان ٹرائل میں تعاون نہیں کررہے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے ٹرائل نہیں روکا‘ حتمی فیصلے سے روکا ہے‘ٹرائل میں اگر تعاون نہیں کرتے تو پھر متعلقہ عدالت دیکھے گی ٹرائل جاری رہے گاکا مطلب جاری رہے گا ٹرائل کس مرحلے میں ہے کیا ہو رہا ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے.
اسلام آبادہائیکورٹ میں 190ملین پاﺅنڈز ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی نیب نے اسلا م آباد ہائیکورٹ سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا ہے. نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان ٹرائل میں تعاون نہیں کررہے چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں ہم نے ٹرائل نہیں روکا، حتمی فیصلے سے روکا ہے ٹرائل میں اگر تعاون نہیں کرتے تو پھر متعلقہ عدالت دیکھے گی،ٹرائل جاری رہے گاکا مطلب جاری رہے گا ٹرائل کس مرحلے میں ہے کیا ہو رہا ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر نیب امجد پرویز کی التوا کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ بدھ تک ملتوی کردی .