پشاور: ( نیوز ڈیسک ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ریاستی ادارے کو سیاسی جماعت میں بدل دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بہانے ڈھونڈنے کے لئے اجلاس پر اجلاس بلا رہا ہے، الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں کے بجائے نوٹیفکیشن جاری کر کے اعلیٰ عدلیہ کی تعمیل کرے، تاخیری حربے استعمال کرنے پرالیکشن کمشنر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آئین سے متصادم فیصلے کرنے پر آرٹیکل 6 کا بھی مرتکب ہوا، الیکشن کمیشن جعلی حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ریاستی ادارے کو ایک سیاسی جماعت میں بدل دیا ہے، ریاستی اداروں کے سیاسی فیصلے ملک کے لئے بھیانک ہوتے ہیں، فارم 47 کی حکومت نے ہر ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت چند سانسیں لینے کیلئے ریاستی اداروں کی ساکھ کو داؤ پر لگا رہی ہے۔