مالکان کو کہا کہ بجلی کی موجودہ قیمتیں برقرار نہیں رکھ سکتے، مہنگائی، شرح سود میں کمی اور روپے کی قدر بڑھنے سے جنوری میں بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 5آئی پی پیز پاور پلانٹ کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کا عمل شروع ہوگیاہے، مالکان کو کہا کہ موجودہ قیمتیں برقرار نہیں رکھ سکتے، مہنگائی، شرح سود میں کمی اور روپے کی قدر بڑھنے سے جنوری میں بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت بہتری کی جانب جاری ہے۔
انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں میں بہتری آسکتی ہے، زیادہ شرح سود اور روپے کی قدر میں کمی سے بجلی مہنگی ہوئی۔ ہم نے پانچ آئی پی پیز کے مالکان کو کہا کہ اگر موجودہ قیمتیں برقرار رہیں تو ہم ان ریٹ پر آپ کو پیسے نہیں دے سکتے، ہم نے ان سے کہا حکومت نے اتنے پیسے دیئے آپ نے اتنا کمایا، اب آئیں معاہدے کی تجدید کریں، اس وقت 5 پاور پلانٹ کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کا عمل شروع ہوگیا ہے، ہم فرانزک آڈٹ بھی کروا سکتے ہیں کوئی ہمیں روک نہیں سکتا، گوہر اعجاز اور دیگر لوگوں کی باتوں سے پہلے ہر پلانٹ کا معائنہ شروع کیا۔
کچھ آئی پی پیز کے ساتھ اچھے ماحول میں ہاڈٹاک بھی ہوئی ہے، ہم نے مالکان کو کہا کہ سسٹم غیرمستحکم ہوگیا ہے انہوں نے کہا بالکل ٹھیک کہا ۔ہماری بات چیت جاری ہے اربوں روپے کی بچت ہوگی، ایک سال میں بجلی کے 100ارب یونٹس استعمال ہوئے، آئی پی پیز کو 100ارب روپے کی ادائیگی کم کریں تو ایک روپے کی بچت ہوگی، بجلی کا سیلز ٹیکس 100ارب کم کریں گے تو اس سے بھی ایک روپیہ بچت ہوگی، فی یونٹ ہر 100ارب روپے کے پیچھے ایک روپے کی بچت ہوگی۔
ہم این ٹی ڈی سی سے بات کی کہ کتنے ٹرانسمیشن سسٹم چاہئیں،توانائی سیکٹر میں اصلاحات سے ہر ماہ میں بجلی قیمت میں کمی آئے گی۔ مہنگائی، شرح سود میں کمی اور روپے کی قدر بڑھنے سے جنوری میں بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت بہتری کی جانب جاری ہے۔