علی امین گنڈاپور اعتماد کھو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی مین کی عادت ہے دھمکیاں دیتے ہیں اورپھر پاﺅں پڑتے ہیں، علی امین گنڈا پور باربار9 مئی جیسی ریہرسل کرتے ہیں، جوبھی وزیراعلی کی بات نہیں مانتا اسکو بدل دیا جاتا ہے،گورنر خیبرپختونخواہ کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اعتماد کھو چکے ہیں، ان کے اپنے وزرا کہہ رہے ہیں کہ خیبرپختونخواہ میں کرپشن ہورہی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی مین کی عادت ہے دھمکیاں دیتے ہیں اورپھر پاوں پڑتے ہیں، بانی پی ٹی آئی بہت پہلے سے اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ گورنرخیبرپختونخواہ نے کہا کہ جوبھی وزیراعلی کی بات نہیں مانتا اسکو بدل دیا جاتا ہے۔
جس گاڑی کا آپ نے شیشہ توڑا وہ حکومت کی نہیں غریب کی گاڑی تھی۔علی امین کاسافٹ وئیراپ ڈیٹ ہوامگرفریکونسی کم تھی۔ فریکونسی زیادہ ہوتی تو جلسے میں بروقت پہنچتے۔
پی ٹی آئی کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان ان کے مسیحا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور باربار9 مئی جیسی ریہرسل کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کیلئے اسرائیل کے اخبارات میں چھپ رہا ہے۔

عمران خان کے اپنے بیٹے ملک سے باہر پڑھ رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ ان کے پاو¿ں آرمی چیف تک پہنچ جائے۔پی ٹی آئی کی قیادت یہ چاہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ آرمی چیف کے پاوں تک نہ پہنچیں وہ جیل میں ہی رہیں۔ جو پی ٹی آئی مولانا کے پیچھے نماز جائز نہیں سمجھتی تھی آج ان سے پر امید ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں فوجیوں سے بات کرنا ہے مگر عدالت سویلین چائیں۔
خیال رہے کہ گورنر خیبرپختونخواہ نے چند روز قبل گورنر خیبرپختونخوا ہ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور کو اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے امن و امان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔گورنر خیبرپختونخوا ہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو مشورہ دوں گا اعتماد کا ووٹ لے لیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی اپنی اکثریت کھوچکے ہیں۔
دو تہائی اکثریت والے وزیراعلیٰ اپنی اسمبلی میں جانے سے کترا رہے ہیں۔ چار مرتبہ اجلاس ملتوی ہو چکا ہے۔فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا تھا وزیراعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں۔ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے میں سرکاری طور پر بھی وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی کہہ سکتا ہوں۔گورنر خیبرپختونخوا ہ کاگفتگو کے دوران مزید کہنا تھاکہ اتنی جلدی کابینہ میں تبدیلی کی کیا وجہ ہے۔لگتا ہے یہ بوکھلاہٹ میں کابینہ کے لوگوں کو نکال رہے ہیں۔ اللہ نہ کرے کہ مشیر اور معاونین خصوصی کی سمری پر پاو¿ں رکھوں۔ بتایا جائے کہ وزیر اور مشیر کیوں بدلے جارہے ہیں۔