پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان کی بجائے شہر کے تین مقامات،شاہ پور کانجراں،سگیاں یا پھر کاہنہ مویشی منڈی میں جلسے کرنے کی پیشکش کر دی

لاہور( نیوز ڈیسک ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دینے کافیصلہ کرلیا،پی ٹی آئی کو مینار پاکستان کی بجائے شہر کے تین دیگر مقامات پر جلسے کرنے کی پیشکش کر دی گئی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سگیاں،کاہنہ مویشی منڈی یا پھر شاہ پور کانجراں میں جلسے کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کو مشروط جلسے کی اجازتِ کا نوٹیفیکشن 40 سے شقوں پر مشتمل ہے جس کے مطابق جلسے کیلئے وقت شام چار سے سات بجے کا وقت مقرر کیا جائے گا۔ وقت کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اور پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔مینار پاکستان کی بجائے جلسے کی جگہ کا چناو¿ سگیاں، شاہ پور کانجراں اور کاہنہ کی مویشی منڈی کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں پولیس رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس حوالے سے پنجاب پولیس سے جلسے کے سیکیورٹی اور عوامی انتظامات سے متعلق رپورٹ طلب کی تاکہ جلسے کے انعقاد کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔اجلاس میں پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے جلسے کے انعقاد سے جڑے سیکیورٹی خدشات اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ جلسے کے بعد کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔دوسری جانب لاہور میں مینارِ پاکستان میں بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں اور شہریوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
گریٹر اقبال پارک کے تمام گیٹ بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔یاد رہے اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ڈپٹی کمشنر آج شام پانچ بجے تک قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرے۔فیصلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ ڈپٹی کمشنر سختی سے قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرے۔
، ڈپٹی کمشنر آج فریقین کے جوابات سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے کے متن میں لکھا کہ عدالت درخواست کو نمٹانے کا حکم دیتی ہے۔ عدالت جلسہ روکنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت دیگر نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔