اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، روسی نائب وزیراعظم سرکاری دورے کے اختتام کے بعد اپنے وطن کے لیے روانہ ہوگئے۔
ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان اور روس میں پاکستان کے سفیر خالد جمالی نے ان کو رخصت کیا، روسی نائب وزیر اعظم اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔
روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک نے اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کیں۔
الیکسی اوورچوک اپنے دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملے، روسی نائب وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مذاکرات کئے۔