ہمارے پاس مطلوبہ نمبرزکبھی بھی نہیں تھے. رانا ثناءاللہ کا اعتراف

مولانافضل الرحمان حمایت کرتے تو ہمارے نمبرز پورے ہوتے.وزیراعظم کے مشیر کی گفتگو

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے پاس مطلوبہ نمبرزکبھی بھی نہیں تھے ہماری ایک ٹیم مولانافضل الرحمان سے مل رہی تھی،مولانافضل الرحمان حمایت کرتے تو ہمارے نمبرز پورے ہوتے. نجی ٹی وی سے گفتگو میں راناثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم اورصدرکی ملاقات کامطلب تھا معاملات فائنل ہوگئے ہیںہمیں اندازہ تھافضل الرحمان ساتھ ہیں تونمبرزپورے ہوجائیں گے،اتوارکی شام یاہفتہ کومولانافضل الرحمان نے کہا مسودہ دکھائیںاس وقت سب کو اندازہ ہوا کہ فضل الرحمان سے بات فائنل نہیں ہوئی.
راناثنااللہ نے کہا کہ مشاورت سے آئینی ترمیم ہوتی ہے تواس کی بات ہی اورہے نوازشریف کواس وقت بلایا گیا ہوگا کہ جب سمجھاگیافائنل ووٹنگ ہونی ہے،تہہ میں جائیں گے توجوصاحبان گفتگو کر رہے تھے تو ان میں سے کسی ایک پربات آئے گی پیپلزپارٹی کی قیادت کوآئینی ترمیم پرآن بورڈہوناچاہیے تھااورآن بورڈ ہوں گے. وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ یہ ممکن نہیں نون لیگ یاحکومت کسی معاملے پرجارہی ہواورنوازشریف کواعتمادمیں نہ لیاہو یہ نہیں معلوم کہ مذاکراتی ٹیم اورفضل الرحمان میں جوچیزیں شیئرہوئیں وہ کیاتھیں نوازشریف کےساتھ آئینی ترامیم پربات چیت ہوئی ہوگی.