گورنر مجھے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے کہنے پر تنگ کرتا ہے، ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور ایک ٹک ٹاکر یہاں بیٹھا ہوا ہے۔ علی امین گنڈاپور کی میڈیا سے گفتگو
.
پشاور ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو نیا لقب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ‘اختیار عوام کا’ پورٹل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر پرچی پر آیا ہوا ہے عزت راس نہیں آ رہی، ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور ایک ٹک ٹاکر یہاں بیٹھا ہوا ہے، گورنر ایک ویلا منڈا ہے، ٹک ٹاک پر جو ویلے منڈے کی آئی ڈی ہے اس کو دے دی جائے، گورنر مجھے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے کہنے پر تنگ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصل میں گورنر امپورٹنس چاہتا ہے، بغیر کسی ثبوت اور بات کے یہ خواہ مخواہ فضول باتیں کر لیتا ہے، اس کو راس نہیں آرہا جیسے میں نے اس کو کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں بند کیا ہے، او بھائی بڑا زبردست گورنر ہاؤس ہے، ٹک ٹاک بنایا کرو جیسے ڈیلی ٹک ٹاک بناتے ہو، ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور انہوں نے ایک ٹک ٹاکر یہاں پہ چھوڑا ہوا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور محمود خان کے دور میں شکایتی سیلز میں خامیاں تھیں، ہرجگہ پر بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، نئے پورٹل میں خامیوں کو دور کردیا ہے، ہماری پہلی ترجیح عوام ہے جو بھی اچھی کارکردگی دکھائے گا اس کو ایوارڈ دیں گے، عوام کا ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں کرنا ہے اور غیرقانونی بھرتیوں کو نکالنا ہوگا، اس لیے غیرقانونی بھرتیوں بارے تحقیقات کررہے ہیں، کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کی ہدایات کی ہے، متعلقہ افسران سے سروے کے بارے میں کہا گیا ہے اور جو چیزیں نہیں ہورہی ہیں اس کے بارے میں بتائیں تاکہ ہم اس کا مداوا کریں، ہمارا مین فوکس ضم اضلاع پر ہے، ضم اضلاع میں وہاں کے ڈومیسائل کے بغیر کوئی باہر سے آکر بھرتی نہیں ہوگا، جرگہ سسٹم کو دوبارہ بحال کررہے ہیں، ہمارا جرگہ سسٹم ایک نظام ہے، قبائلی اضلاع میں جرگہ نظام بحال ہوگا، ادارے اور پولیس مل کر جرگے کے ساتھ امن وامان میں کردار ادا کریں گے، ضم اضلاع میں امن وامان کی صورت حال نارمل ہو جائے گی، ہم ان حالات سے غافل نہیں ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
موسم سرما کی آمد: پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل
فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے.علی امین گنڈا پور
اب چُپ کر کے گھر بیٹھ جاؤ، اب تم لوگوں نے اقتدار میں نہیں آنا
ایران امریکی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دے گا. امریکی ذرائع ابلاغ کا دعوی
سپین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 95افراد ہلاک، آمد و رفت متاثر
محکمہ جنگلی حیات سندھ نے 4 ماہ کیلئے شکار پر سے پابندی اٹھالی
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا
پنجاب یونیورسٹی طلبہ تنظیموں میں جھگڑا، چیف سکیورٹی آفیسر کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا
آئندہ احتجاج حتمی اور آخری ہوگا، شیر افضل مروت