پشاور: ( نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت 11 بجے سول سیکرٹریٹ میں ہوگا، اجلاس کے لئے 40 نکات سے زائد ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔
ایجنڈے میں سیلاب سے تباہ سٹرکوں، پلوں کی دوبارہ تعمیرات کا منصوبہ، جامعات کے وی سیز کی تعیناتی کے لئے کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ شامل ہے، اجلاس میں وی سیز کی کارکردگی جانچنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔
اعلامیے کے مطابق زکوٰۃ وعشر کونسل قائم کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، کابینہ اجلاس میں کئی دیگر اہم امور کی منظوری دی بھی جائے گی۔