اسلام آباد 🙁 نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کیلئے ووٹنگ میں مولانا نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا نمبر پورے نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس کل ملتوی کیا گیا، کیا کل تک نمبر پورے ہو جائیں گے، جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ امید ہے کل تک نمبر پورے ہو جائیں گے یہ کل صبح ہی پتا چلے گا۔
ان کا سربراہ جے یو آئی (ف) سے شکوہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کیلئے ووٹنگ کے معاملے میں ہمیں سپورٹ نہیں کیا۔
مولانا عبدالغفورحیدری
اسی طرح مرکزی رہنما جے یو آئی (ف)مولانا عبد الغفوری حیدر سے اجلاس ملتوی ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں ہے ، میں کمیٹی میں نہیں تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر سطح پر ناکام ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس کا بار بار وقت دے کر اسے تبدیل کیا گیا، اب کل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔