پاکستان میں سردیوں میں تیزی سے گیس کا بحران بڑھتے دیکھ رہا ہوں

بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی مزید بڑھ جائیں گی،ڈالر 350 روپے تک جائے گی، پاکستان میں تیل کی قیمت بڑھی توپھر ڈالر کی قیمت بڑھے گی ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں سردیوں میں تیزی سے گیس کا بحران بڑھتے دیکھ رہا ہوں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی مزید بڑھ جائیں گی،ڈالر 350 روپے تک جائے گی، پاکستان میں تیل کی قیمت بڑھی توپھر ڈالر کی قیمت بڑھے گی ۔ انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز کئی ہفتوں پہلے دی تھی، ہم عمران خان سے اڈیالہ جیل ملنے جاتے ہیں تو ہمیں گیٹ پر بٹھایا جاتا ہے، بحیثیت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ، اب جب پانی سر کے اوپر سے گزر گیا تو پھر سب کو خیال آیا کہ یہ ہونا چاہیئے۔
پاکستان میں جمہوریت کے حالات اتنے ابتر ہیں کہ سوچ بھی نہیں سکتے۔ پارلیمانی کمیٹی ایسے قوانین بنائے کہ پارلیمنٹ میں جو واقعہ ہوا ایسا واقعہ کبھی نہ ہو۔

سارجنٹ آرمڈفورسز کو معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔خواجہ آصف سے ن لیگ والے خود نالاں ہیں، خواجہ آصف فارم 47کے تحت اسمبلی میں آیا ہے۔پارلیمنٹ کسی سیاسی جماعت کی نہیں ہم آئین قانون کے مطابق پارلیمان چاہتے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کافی کم ہورہی ہیں کیونکہ امریکا تیل کے وافرذخائر نکال رہا ہے، اوپیک نے تیل کی پیداوار بڑھائی ہوئی ہے،شمالی امریکا اور یورپ میں سردیوں میں چین سمیت تیل کی ڈیمانڈ بڑھے گی، پاکستان میں تیل کی قیمت بڑھی تو ڈالر کی قیمت بڑھے گی جس کے باعث افراط زر بھی بڑھے گی۔پاکستان میں تیزی سے گیس کا بحران بڑھتے دیکھ رہا ہوں،بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔بجلی مزید مہنگی ہوگی اور ڈالر 350 روپے تک جائے گی۔آپ نے ایکسپورٹ پر پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔پی ٹی آئی کو کہیں بھی جلسہ کرسکتی ہے، ہمارا آئندہ جلسہ بھی صاف شفاف ہوگا۔