اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز ہونا تھا جو کہ وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔