لبرٹی پاور نے منافع 18 سے کم کرکے 10فیصد کا منصوبہ دیا، دیگر آئی پی پیز بھی قیمت کم کرنے کیلئے قربانی دیں، آئی پی پی مالک شہریار چشتی
کراچی ( نیوز ڈیسک ) ملک میں پہلے آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ دے دیا ہے، جس سے بجلی صارفین کے بلز میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق ملک میں ایک آئی پی پی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا منصوبہ دے دیاہے، لبرٹی پاور نے منافع 18 سے کم کرکے 10فیصد کا منصوبہ دیا، دیگر آئی پی پیز بھی قیمت کم کرنے کیلئے قربانی دیں، مقامی گیس سے پیداواری لاگت کم کی جاسکتی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او آئی پی پی عمران خان نے کہا کہ ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18فیصد سے 10 فیصد کر رہے ہیں۔ آئی پی پی مالک شہریار چشتی نے کہا کہ قیمت اس لئے کم کر رہے ہیں کہ صارف بجلی خرید نہیں پا رہا، ملک میں بجلی کی صورتحال خراب تر ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے۔
شہریار چشتی نے کہا کہ وسیع قومی مفاد اور صارف کی صلاحیت کے مدنظر بجلی کی قیمت کم ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 2021ء میں تمام آئی پی پیز نے ریٹ آف ریٹرن میں 11فیصد کمی کی، 2021ء کی طرح ایک مرتبہ پھر بجلی قیمت میں کمی ہونی چاہئے۔چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ شہریار چشتی نے کہا کہ حکومت کو گیس کے نئے ذخائر سے آگاہ کیا ہے، گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ کراچی میں چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ شہریارچشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیزکے طورپرپاکستان کی بجلی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی انرجی صورتحال کافی عرصے سے خراب ہوتی جا رہی ہے۔
شہریار چشتی نے کہا کہ صارفین کوسستی بجلی کی فراہمی پرکام کرنا ہوگا، 2021 سے بجلی کا سیکٹر مسلسل مسائل کا شکار رہا، وفاق کوبجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے تجاویزدینے جا رہے ہیں، فیول پرائس اورٹیکسز پر بھی بات ہوئی تھی۔چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ نے کہا کہ قدرتی گیس 10 ڈالر میں مل رہی ہے، تجویزدی ہے کہ مقامی دریافت ہونے والی گیس کے استعمال کی اجازت دی جائے۔
گیس کو ٹریٹ کرکے لاگت کم کرسکتے ہیں۔ شہریارچشتی نے کہا کہ حکومت کوریٹ آف ریٹرن ڈالرسے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویزدی۔ کیپسٹی ادائیگی کی بات کرکے اصل ایشو سے ہٹا دیا گیا، طلب بڑھنے سے قیمت بھی کم ہوگی۔ چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ نے کہا کہ انرجی سیکٹرکی بہتری کیلئیٹیم ورک ضروری ہے، اصل مسئلہ ایندھن کی قیمت کا ہے، تھرکول کی دو مائنز تیار ہیں، یہ غلط ہے پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، پاکستان میں گیس دریافت ہوئی جس کا استعمال نہیں کیا جا رہا۔
شہریارچشتی نے کہا کہ جو نئے ذخائر ہیں ان کو بجلی بنانے کیلئے استعمال کیا جائے، موجودہ حالات میں بجلی کی قیمت کیسے کم کرسکتے ہیں، اس کے لیے حکومت کو اپنا پلان دے رہے ہیں، اپنا حصہ دے رہے ہیں، امید ہے باقی بھی کچھ نا کچھ کریں گے، قادر پور گیس فیلڈ میں تیزی سے پیداوار گھٹ رہی ہے۔