عمران خان میٹنگ کیلئے ترس رہا تھا، عارف علوی کے گھر بھی میں نے میٹنگ کرائی تھی، آرمی چیف کی 7گھنٹے کی میٹنگ میں بیٹھا ہوں، آج بھی مذاکرات کی کھڑکی کھلے تو پی ٹی آئی سمیت سب بھاگے جائیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو ڈی جی سی سے میٹنگ کا اس لئے کہا تھا کیونکہ جھگڑا نہیں چاہتا تھا،عمران خان میٹنگ کیلئے ترس رہا تھا، عارف علوی کے گھر بھی میں نے میٹنگ کرائی تھی، آرمی چیف کی 7گھنٹے کی میٹنگ میں بیٹھا ہوں۔ انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹرین ہیں کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، مجھے کوئی دکھا دے کہ میں سینیٹ تقریر میں کسی کو گالی دی ہو، مسٹر گنڈاپور کو مسز گنڈاپور کہنا کوئی گالی نہیں جب آپ خواتین کے جینڈر کو تباہ کردیں، کسی کی ماں بہن کا پردہ نہ رکھیں۔
میں آج جن چہروں کو پی ٹی آئی میں دیکھ رہا ہوں، وہ 15سالوں میں 500افراد کی میٹنگ میں نہیں دیکھے، میں عمران خان کو اس تباہی دے بچا رہا تھا روک رہا تھا، عمران خان نے خود بھی اعتراف کرلیا ہے۔
عمران خان نے مجھ سے متعلق بات کی، میں تو ان کے پیچھے ہی چلنا تھا، وہ میرے لیڈر تھے، میں جھگڑا نہیں چاہتا تھا، جب آپ ترس رہے تھے ۔ میں غیراخلاقی کام نہیں کروں گا، عمران خان نے میرے ساتھ 15سال جو کمیونیکیشن کی ہے، میں اس کو باہر نہیں آنے دوں گا۔
صدر مملکت عارف علوی کے گھر کسی کے باپ نے نہیں میں نے میٹنگ کرائی تھی، اس وقت آرمی چیف کی میٹنگ میں 7گھنٹے کی میٹنگ میں بیٹھا ہوں، میں یہ سب اپنے لئے نہیں ان کیلئے کررہا تھا،لیکن عمران خان کل بھی لیٹے ہوئے تھے آج بھی لیٹے ہوئے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کوئی مذاکرات نہیں ہیں، آج بھی اگر مذاکرات کی کھڑکی کھلے تو پی ٹی آئی سمیت سب بھاگے جائیں گے۔
سیاستدانوں اور فوج کا مسئلہ ہے سب ایک دوسرے سے ملنا چاہتے ہیں ، باہر گالی دیتے ہیں اندر پیر پڑ جاتے ہیں۔ میرا فوجیوں سے بھی یہی سوال ہے کہ اگر کسی نے گالی دی ہے تو معافی نہ دیں۔میں نے بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فون کا استعمال پہلی بار کیا، جب آڈیو فراہم کی۔ عمران خان کو 5گناہ پتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے؟مراد سعید چھپے ہیں، اس طوطے میں عمران خان اور فیض حمید کی جان پھنسی ہوئی ہے۔