تحریک انصاف کے سینیٹر کو دل میں تکلیف کی شکایت ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا
لاہور( نیوز ڈیسک ) جیل میں قید اعجاز چوہدری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے سے 9 مئی واقعات کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی بدھ کے روز جیل میں طبیعت بگڑ گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سخت سکیورٹی میں جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔