دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ،ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دانیال عزیز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
شکر گڑھ( نیوز ڈیسک ) جوڈیشل مجسٹریٹ شکرگڑھ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں سینئر سیاستدان دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی، دانیال عزیز پر پولیس کو دھمکیاں دینے اور دفعہ 144 کے الزامات عائد ہیں،دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دانیال عزیز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سینئر سیاستدان دانیال عزیز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔
دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھا۔دانیال عزیز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 نارووال سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے تھے اور الیکشن کمیشن نے بھی دانیال عزیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار این اے 75 نارووال دانیال عزیز کو نوٹس جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ ڈی آراونارووال کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیاتھا۔ ڈی ایم او رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ دانیال عزیزباربارضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ یہ بھی بتایاگیا تھا کہ وہ جاری کردہ نوٹس کا نہ تو جواب دیتے ہیں اور نہ حاضر ہوتے تھے۔
ڈی ایم او کی رپورٹ میں مزید کہا گیاتھا کہ دانیال عزیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو انہوں نے ادا نہیں کیا۔بعدازاںآزاد امیدوار دانیال عزیز نے کہا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے باہر تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا تھاکہ 2018ءمیں مشکل حالات کے باوجود مریم نواز کے جلسوں کا آغاز ظفروال سے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت سب آزاد امیدواروں کو پریشان کیا جا رہاتھا۔ میں نے الیکشن کمیشن میں بھی شکایت کی تھی۔آزاد امیدوار نے مزید کہا تھاکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے باہر ہے۔