پشاور:( نیوز ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا کے چھٹے مشیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق وزیر اعلی کے چھٹے مشیر کی تقرری کی منظوری نہیں دے سکتا، انہوں نے وزیر اعلیٰ کی بھیجی گئی ایک سمری پر اعتراض عائد کردیا۔
فیصل کریم کنڈی نے تقرری کے حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت وزیراعلیٰ کو پانچ سے زیادہ مشیر مقرر کرنے کی اجازت نہیں ہے، گورنر نے وزیر اعلیٰ کی بھیجی گئی سمری واپس ارسال کردی۔