نیب ترامیم فیصلے کے بعد توشہ خانہ ٹو اور 190 ملین کیس ختم: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس ختم ہوگیا جبکہ 190 ملین کیس بھی ختم ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دوران سماعت عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میرا نقصان ہوتا ہے تو ہونے دیں ملک کا فائدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس عملاً آج ختم ہو گیا ہے، القادر ٹرسٹ کیس بھی ختم ہی سمجھیں، کیونکہ نئے قانون میں لکھا ہے کابینہ کے فیصلے کو استثنیٰ حاصل ہے، پراسیکیویشن نے خود تسلیم کیا عمران خان نے اس کیس میں ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اب قانون بالکل واضح ہو گیا ہے، کابینہ فیصلے کا کیس نیب میں نہیں چل سکتا، ہم پارلیمنٹ میں موجود ہیں، بے شک وہاں مشکوک لوگ بیٹھے ہیں۔