چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی توسیع کے خواہشمند نہیں: وزیر قانون

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کسی توسیع کے خواہشمند نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے میری اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا کہ انہیں توسیع میں دلچسپی نہیں، اس قسم کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کر لیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔