اسلام آباد:( نیوز ڈیسک ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ190ملین پاؤنڈ کیس انجام تک پہنچ رہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، انقلاب لانے والےاقتدار میں آکر لوٹ مار چاہتے ہیں،آج30 اگست کو کال دی گئی لیکن باہر کوئی نہیں نکلا۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کےمشوروں پر فیصلے ہوتے تھے، فیض حمید کے پکڑےجانے پر ان سےکوئی فیصلہ نہیں ہو رہا، یہ سازش کرسکتے ہیں مگرانقلاب نہیں لا سکتے، انقلاب لانے کے لیے کردار چاہیے ہوتا ہے، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ سمیت بانی پی ٹی آئی پرکئی داغ ہیں۔
طلال چودھری نے کہا کہ یہ صرف جلسے اور ریلیوں کا اعلان بلیک میل کرنےکے لیےکرتے ہیں، فیض حمید نیٹ ورک پکڑےجانےکے بعد پی ٹی آئی کی فیصلہ سازی ختم ہوچکی، ان کے پاس کوئی نظریہ نہیں اس لیے ان کی پارٹی میں اختلافات ہیں۔
رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی توجہ صرف کرپشن اورلوٹ مارپر ہے، خیبرپختونخوا میں جس نےکرپشن کےخلاف آوازبلند کی اسے ہٹا دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی میں قبضے کی جنگ چل رہی ہے، علیمہ خان اور بشریٰ بی بی آپس میں لڑ رہی ہیں۔