وادی تیراہ میں جام شہادت نوش کرنیوالے شہدا کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی: ( نیوز ڈیسک ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق 27 اگست 2024 کو ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ اورکزئی میں ادا کی گئی، شہدا کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اور جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں۔