محسن نقوی 2008 کا نیب زدہ اور سفارشی ہے، اس کی قابلیت کیا ہے؟

اس کی دبئی میں بیوی کے نام پر پراپرٹی ہے، یہ گندم اسکینڈل میں ملوث ہے، ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کروایا،کرکٹ تباہ کرچکا، ملک میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہیں، عمران خان کی وزیر داخلہ پر شدید تنقید

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) عمران خان کی وزیر داخلہ پر شدید تنقید، کہا محسن نقوی 2008 کا نیب زدہ اور سفارشی ہے، اس کی قابلیت کیا ہے؟ اس کی دبئی میں بیوی کے نام پر پراپرٹی ہے، یہ گندم اسکینڈل میں ملوث ہے، ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کروایا،کرکٹ تباہ کرچکا، ملک میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کی پانچ ملین ڈالر مالیت پراپرٹی دبئی میں بیوی کے نام پر ہے، یہ گندم اسکینڈل میں ملوث ہے، ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کروایا، اس کی قابلیت کیا ہے، کرکٹ تباہ کرچکا، بلوچستان اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہیں، ہر روز کے پی اور بلوچستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں، پنجاب میں چوری، ڈکیتی اور پولیس ملازموں کو شہید کردیا گیا، یہ 2008 کا نیب زدہ اور سفارشی ہے۔

کرکٹ واحد ٹیم سپورٹ ہے جو پاکستان میں ٹی وی پر دیکھی جاتی ہے، یہ ایک سفارشی کو لے کر آئے اس نے کرکٹ تباہ کردی، اس کے پیچھے طاقتور ہیں، ورلڈ کپ میں ہم پہلی چار اور ٹی 20 کی 8 ٹیموں میں ہماری ٹیم نہیں آئی، کل بنگلہ دیش سے ہار کر نئی تاریخ رقم کردی، یہ سارا نزلہ ایک ادارے پر گر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب فارم 47 کی حکومت مسلط کردی، اس کا نزلہ بھی ایک خاص ادارے پر گررہا ہے، یہ اصلاحات نہیں کرسکے، نہ خرچ کم کیے نہ آمدن بڑھائی، یہ کام مینڈیٹ والی حکومت کرسکتی ہے جو ان کے پاس نہیں ہے، ان سب کے پیسے اور پراپرٹیز باہر ہیں یہ صرف قرض لے رہے ہیں، قرض لینے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں اور پروفیشنلز ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، مزید مہنگائی کا دور آرہا ہے ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے،اگر عوام تنقید کرے تو یہ ڈیجیٹل دہشتگردی بنا دیتے ہیں۔