جاوید لطیف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

جاوید لطیف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل رہا کر دیا گیا

مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے  رہا کردیا گیا۔ جاوید لطیف کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز منظور کی تھی۔

جاوید لطیف کی رہائی کے لیے دو ضامنوں نے دو دو لاکھ روپےکے مچلکے جمع کروائے۔

جاوید لطیف پر ریاست مخالف بیان پر ٹاؤن شپ پولیس نے مقدمہ درج ہے۔

ایڈشنل سیشن جج حفیظ الرحمن نے جاوید لطیف کے مچلکوں کی تصدیق کی تھی۔

جاوید لطیف کو اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاویدلطیف  نے کہا کہ مفاہمت کا وقت گزرچکا،طاقتوراورکمزور میں مفاہمت نہیں ہوتی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالا دستی ضروری ہے، جنگل کا قانون نہیں ہوسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں