77 سالوں میں چند ظالم افراد نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا:نعیم الرحمان

اسلام آباد 🙁 نیوز ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 77 سالوں میں چند ظلم افراد نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا۔ یوم آزادی کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان 77 برس کا ہوگیا لیکن ہم وہ منزل نہیں پا سکے جس مقصد کے لیے پاکستان وجود میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ سے انحراف کیا ہے، ہمارے ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران لیپ ٹاپ بانٹ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں، عدل و انصاف کا نظام دین اسلام کے نفاذ میں ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیاں یاد دلانا ہوں گی، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ قرار پایا۔

اس موقع پر سربراہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ میں پودا بھی لگایا اور قومی کو پیغام دیا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے قوم شجرکاری کو فروغ دے۔