سابق وزیر اعظم کی کراچی میں احتساب عدالت کے سامنے پیشی ‘ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے ریفرنس واپسی کی درخواست پر عدالت میں دلائل
کراچی( نیوز ڈیسک ) نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس واپس لے لیا ہے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب حکام کی شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی.
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کی احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے ریفرنس واپسی کی درخواست پر عدالت میں دلائل پیش کیے عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم جاری کر دیا.
نیب کے مطابق شاہد خاقان اور دیگر پر سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی کا الزام تھا نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا.