خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں ترامیم کی منظوری دیدی

پشاور: ( نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسزمیں ترامیم کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس وزیر کے پاس سرکاری رہائش گاہ نہیں ہوگی اسے 2 لاکھ روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا، بلٹ پروف گاڑیوں کیلئے فنڈز جاری ہونے کے باوجود حکومت کو گاڑیاں وقت پر نہیں دی جا سکیں جس کیخلاف کورٹ جانے کی منظوری بھی دی گئی۔

سرکاری ملازموں کی پوسٹنگ، ٹرانسفر ڈومیسائل کی بنیاد پر کرنے کی منظوری بھی دی گئی، میڈیکل سٹاف اور استاتذہ سمیت سرکاری ملازموں کا جس ضلع کا ڈومیسائل ہوگا وہیں ڈیوٹی سرانجام دے گا، پیڈوکی چیف ایگزیکٹو پوسٹ کیلئے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی دیدی گئی۔

ملازمین کی ٹرانسفر، پوسٹنگ رولز میں نرمی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔