ہم لڑائی نہیں چاہتے ، ہم جنگ نہیں چاہتے، ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، یہی رویہ رہا تو قوم تصادم کی طرف جائے گی، بیرسٹر گوہر کا صوابی جلسے سے خطاب
صوابی ( نیوز ڈیسک ) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جو عمران خان کے نام پر کانٹا لگانا چاہتے تھے قوم نے ان کے ناموں پر کانٹا لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر نے صوابی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کا جیل میں ایک سال ہو گیا، آج ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی 200 کیسز بھگت چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے، ہم لڑائی نہیں چاہتے ، ہم جنگ نہیں چاہتے، ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، یہی رویہ رہا تو قوم تصادم کی طرف جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فائدہ اٹھانے والے پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے لڑانا چاہتے ہیں، آرٹیکل 6 لگانا ہے تو چوروں پر لگا، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر آجائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر دبا ڈالنے کیلیے بشری بی بی پر کیسز بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی جلد آپ لوگوں کے ساتھ ہوں گے۔
تحریک انصاف کے عبوری چیئرمن نے مزید کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جنگ جھگڑا نہیں لیکن شہباز حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام اور اسٹبلشمنٹ کو آپس میں لڑا سکے ہم اس خلیج کو ختم کرکے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں تاکہ حقیقی آزادی اور عدلیہ آزاد ہو اور یہ خان کا نعرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتا ہر حقدار کو ان حق ملنا چاہیے پی ٹی آئی کے قائدین کو جھوٹے مقدمات میں گرفتارکر کے جیلوں میں ڈالے گئے تاکہ عمران خان دبا میں آکر کمپرومائز کر سکے لیکن خان صاحب کا بیانیہ حکومت نہیں مٹا سکتی ہے اور عمران خان بہت جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے۔
آج کا جلسہ صوابی عمران خان کے ساتھ ان کی قید کی ایک سال مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہوا۔ بانی تحریکا ںساف دلیر ، بہادر ، جرآت ، بیماری کے علاج کے بہانے ملک سے باہر نہ جانے اور اپنے اصولی بیانے پر قائم رہنے والے لیڈر ہیں، عمران خان ایک نظریئے کا نام ہے صوابی کے جلسے نے ثابت کیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔