قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، 9 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت کل صبح 11 بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی سید امین الحق ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹریبونل کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔

اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 21-2020 ایوان میں پیش کی جائے گی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری رہے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا، پاسپورٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔