رﺅف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مزید 5 روزکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رﺅف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دئیے،پی ٹی آئی رہنماء روف حسن اور دیگر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیاپیش کیا گیا۔
وکیل سینیٹر علی ظفر، علی بخاری و دیگر پیش ہوئے جب کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پروسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔پی ٹی آئی وکیل علی ظفر کا کہنا تھا روف حسن و دیگر کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا، روف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں، ان کا چیک اپ کرایاجائے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے روف حسن کے مزید 5 روزکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے روف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک اںصاف کے ترجمان روف حسن کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں روف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی تھی۔ ڈیوٹی جج مرید عباس نے روف حسن کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیاتھا۔ عدالت نے روف حسن اور دیگرملزمان 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھاکہ روف حسن نے کہا میری سوشل میڈیا کی ذمہ داری نہیں ہے لیکن جو گرفتار ہوئے انکے ساتھ تعلقات ہیں۔
جسمانی ریمانڈ لینے کی وجہ صرف یہی ہے کہ جن جن سے ان کا تعلق ہے یہی بتاسکتے ہیں۔دوران سماعت رو¿ف حسن کا بھارتی شہری کے ساتھ رابطوں کا اعتراف کیا تھا اور اپنے اوپر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں صرف الیکٹرانک میڈیا سے ڈیل کرتا تھا۔، پی ٹی آئی کیلئے انٹرنیشنل میڈیا تو زلفی بخاری دیکھتے ہیں۔جج مرید عباس نے پی ٹی آئی ترجمان سے پوچھاتھا کہ کیا آپ کبھی بھارت گئے ہیں ؟ اور راہول نامی شخص کے ساتھ آپ کی چیٹ بھی ہے۔
کیا اس کا اقرار کرتے ہیں؟ رو¿وف حسن نے جواب دیا میں ریجنل تھنک ٹینک چلاتا ہوں۔ راہول برطانیہ میں رہتا ہے اس نے بطور گیسٹ اسپیکر مجھے 2023 میں بحرین بلایا تھا۔ مجھ پر جو الزام لگایا گیا وہ میرے کام سے متعلق نہیں۔ میری ذمہ داری سوشل میڈیا نہیں صرف الیکٹرانک میڈیا سے ڈیل کرنا تھی۔ایف آئی اے روف حسن اور دیگر کا مجموعی طور پر 7 دن کا ریمانڈ حاصل کرچکی تھی۔