چیف جسٹس کو دھمکیاں: ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ سے گرفتار

لاہور: ( نیوز ڈیسک ) ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ظہیر الحسن شاہ کے خلاف چیف جسٹس کو دھمکی دینے کا مقدمہ درج ہے، ظہیر الحسن احتجاج کے بعد اوکاڑہ میں چھپے ہوئے تھے۔

مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے، اعلیٰ عدلیہ کو دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق پریس کلب کے باہر احتجاج میں پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی نائب امیر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔