عمران خان نے آج وضاحت کی ہے کہ نیوٹرل کا مطلب غیرسیاسی ہوجائیں

ہم چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کرفرائض انجام دے، اگر کوئی ادارہ سیاست میں مداخلت کرتا ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں، مرکزی رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج وضاحت کی ہے کہ نیوٹرل کا مطلب غیرسیاسی ہوجائیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کرفرائض انجام دے، اگر کوئی ادارہ سیاست میں مداخلت کرتا ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں اگر ججز اور ججز کے کنڈکٹ کے خلاف کوئی بھی قرارداد آئے گی پی ٹی آئی اس کی مذمت کرتی ہے، پارلیمنٹ ایسی قرارداد کی مخالفت کریں گے، یہ ایک نیا طرز عمل لایا جارہا ہے کہ ججز پر تنقید کرو، مسلم لیگ ن کہا کرتی تھی کہ بنچ ہونے چاہئیں بنچ میں فلاں فلاں جج شامل نہ ہو۔
عمران خان نے نیوٹرل لفظ کے بارے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ نیوٹرل کا مطلب غیرسیاسی ہوجاؤ، ہم چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کرفرائض انجام دے، اگر کوئی ادارہ سیاست میں مداخلت کرتا ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی جماعت جو قانون کے مطابق چلتی ہے اس پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی، یہ فارم 47 کی حکومت ہے کبھی پارلیمنٹ میں کسی پارٹی پر پابندی لگانے کی قرارداد نہیں آئی،اگر قرارداد آئی تو اس کی مخالفت کریں ، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن رہی ہے ، پی ٹی آئی کو تین کروڑ عوام نے ووٹ دیا ہوا ہے، تین صوبوں میں پی ٹی آئی کی واضح نمائندگی ہے، ایسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتے۔
مخصوص نشستوں کیلئے کمیٹی بنی تھی تمام لوگوں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے، کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پیرکوبھی پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور اتحادیوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا، یہ کیمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی کسٹڈی دی گئی، ہمیں سپریم کورٹ سے امید ہے، سارے کیس ختم ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمارے ورکرز، سپورٹرز کو اٹھایا جارہا ہے، پانچ اگست کو صوابی میں بڑا جلسہ ہوگا۔