پی ٹی آئی پر پابندی لگانے والوں کا دماغ خراب ہے

عوامی طاقت سے نیا پاکستان بنائیں گے، ایسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں عوام کو آزادی حاصل ہو پارلیمنٹ کی بالادستی ہو، کسی ادارے کو مداخلت کی اجازت نہ ہو، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) سربراہ تحر یک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکز ئی نے بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر کے اسمبلی میں لا کر انتخابی اصلاحات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگا نے والوں کا دماغ خراب ہے،فیصلہ کرلیا حکومت کو نہیں رہنے دینا،عوامی طاقت سے نیا پاکستان تشکیل دیں گے،آپریشن کے نام پر اپنے وسائل پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے ، کوئی ہمیں گالی نہ دے، گالیاں دینا ہمیں بھی آتی ہیں۔
کوئٹہ کے باچا خان چو ک پر تحر یک تحفظ آئین پا کستان کے زیر اہتما م جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارے اتحاد کا مقصد کسی کی بے عزتی کرنا نہیں ہے، پاکستان غلط پالیسوں کی وجہ آج اس حال پر پہنچ گیا ہے،ایسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں عوام کو آزادی حاصل ہو پارلیمنٹ کی بالادستی ہو، کسی ادارے کو مداخلت کی اجازت نہ ہو،ہم عوامی طاقت سے نیا پاکستان تشکیل دیں گے،جس قوم کی سرزمین پر وسائل ہوں ان وسائل پرپہلا حق اس قوم کا ہوگا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم ملک میں دہشتگردی کے مخالف ہیں، آپریشن کے نام پر اپنے وسائل پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے ، ہم پہلے زندہ باد، مردہ باد کریں گے،پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے والوں کادماغ خراب ہے،ایک منتخب وزیراعظم کو پھانسی دی،15 سال بعد کہتے ہیں کہ بہت ظلم ہوا، ملک دو لخت ہوا مگر ہمیں نہیں بتایا جاتا کہ یہ کیسے ہوا ،ملک کو کمزور کرنے میں سب سیاستدان شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے ،کچھ بھی ہو جائے اس حکومت کو نہیں رہنے دینا، کوئی ہمیں گالی نہ دے، گالیاں دینا ہمیں بھی آتی ہیں، ہم نے اس کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے، میں اللہ کے سوا کسی طاقت کو نہیں مانتا،جو مظلوم کا ساتھ نہیں دے گا وہ ہمارا ساتھی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک بربادی کی طرف جائے، ملک بہت کمزور ہو چکا ہے، آئیں پاکستان کو ایسا جمہوری ملک بنائیں جہاں عدل ہو، انصاف کا بول بالا ہو ،طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم غلاموں کی طرح نہیں رہیں گے، ملک میں دہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکو مت با نی پی ٹی آئی کو ضما نت پر رہا کر کے اسمبلی لا ئے جہاں قو می حکومت بنا کر انتخا بی اصلا حا ت کی جائیں،تین ما ہ کے بعد صاف شفاف الیکشن کر ا کے حکومت منتخب نما ئندوں کے حوالے کی جا ئے ۔