فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے،پاکستان نے معاملہ افغان عبوری حکومت کے سامنے اٹھایا،سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) سکیورٹی فورسز نے دیر میں پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر میں پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ پاکستان نے مئوثر بارڈر مینجمنٹ کا معاملہ افغان عبوری حکومت کے سامنے اٹھایا۔ توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ افغان حکام پاکستان کی سرزمین کے خلاف استعمال روکیں ۔ سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔