مری: ( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیر کو مری بلا لیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت پیر کو اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، پنجاب کی سینئر پارٹی قیادت اور کابینہ کے ارکان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔