9 مئی کی آڑ میں پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے زرتاج گُل

عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں جبکہ اصل دہشت گرد ہے وہ پکڑے نہیں جا رہے، مجھ سمیت تمام لیڈران پر دباؤ ڈالا جا رہا تاکہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گُل کا الزام

سرگودھا( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گُل نے الزام عائد کیا ہے کہ 9 مئی کی آڑ میں پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، جبکہ اصل دہشت گرد ہے وہ پکڑے نہیں جا رہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کی اڑ میں پورے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عزت دار لوگوں کے پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں، جو اصل دہشت گرد ہے وہ پکڑے نہیں جا رہے یہاں تمام عدالتیں پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈرشپ سے بھری ہوئی ہے محب الوطن پاکستانیوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرتے ہیں اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے۔
زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اس وقت ملک میں اس حد تک ظلم اور بربریت ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جو خود قانون کی پاسداری کرتے ہیں پچھلے دنوں میں عمر ایوب کو کورٹ میں پیش ہونے سے روک دیا، اور کل سے اس کی وارنٹ گرفتاری جاری کر دی، اور گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مجھ سمیت پی ٹی ائی کے تمام لیڈران پر اس قسم کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ عمران خان کا ساتھ چھوڑے ان تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا ہم مقابلہ کریں گے ہم اپنے قائد کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔

مزید برآں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں سرگودھا عدالت پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف پہلے ہی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔
اب کسی نئے آپریشن کی ضرورت نہیں اس لئے عوام کی رائے کو بھی اہمیت دینی چاہیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ میں نے اپنے عزیز کو خود دفن کیا جو بم دھماکہ میں شہد ہوا۔ جنگ جرنیلوں کے کندھوں پر نہیں ہونی چاہیے۔ عوام اور سیاستدانوں کو اس میں مکمل اعتماد میں لینا چاہیے۔عمر ایوب نے کہا کہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے جعلی حکومت کو فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
اڈیالہ جیل کا کنٹرول ایک ادارے کے لوگوں نے سنبھال رکھا ہے اورچیئر مین سے ملاقاتیں کنٹرول کی جا رہی ہیں اگر ایسا کیا گیا تو چیئر مین نے بھوک ہڑتال کا کہا تھا عمر ایوب نے کہا کہ حکومت جعلی حکومت ہے ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ھے۔عمر ایوب نے بتایا کہ میرے خلاف وارنٹ نکالے گے جن میں عدالت نے ضمانت لے کر وارنٹ ختم کر دیئے ہیں ۔