اس حوالے سے سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان ان چیمبر کریں گے، مرکزی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر ہوگئی
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل غیر آئینی قرار دینے کیلئے چیمبر اپیل 10 جولائی کو بدھ کے روز سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان ان چیمبر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پیر کو فوجی عدالتوں کے مرکزی کیس کی بھی سماعت کرے گی اس کے لیے سات رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس امین الدین خان بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں، سات رکنی بینچ 8 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے ایک الگ سے درخواست دائرکی تھی جس پر اعتراضات لگا دیئے تھے اور اب سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل غیر آئینی قرار دینے کے لیے چیمبر اپیل 10 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، ہے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کریں گے۔