ہنگامہ آرائی مقدمہ : درخواست ضمانت پرسماعت میں زرتاج گل پیش، عمر ایوب نہیں آئے

گوجرانوالہ: ( نیوز ڈیسک ) 9 مئی ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں درخواستِ ضمانت پر سماعت پر پی ٹی آئی کے رہنما زرتاج گل پیش ہوگئیں جبکہ عمرایوب پیش نہ ہوسکے۔ گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت سیشن جج کی عدالت میں ہوئی ۔

عمر ایوب کے وکلاء نے ان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست عدالت میں جمع کردای ، خواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سرگودھا کی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں، اس لیے وہ آج سرگودھا کی عدالت میں پیشی کے لیے گئے ہیں اور یہاں پیش نہیں ہو سکتے۔

گوجرانوالہ کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ، جے آئی ٹی کی طرف سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔ عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت پر سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔