پشاور ( نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے کے موجودہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِعمل ظاہر کردیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں؟، 2013ء میں اپنی محنت سے کم ممبران پر مشتمل حکومت بنائی، کسی نے احسان کرکے وزیرِ اعلیٰ نہیں بنایا، اس لیے علی امین گنڈاپور بھڑکیں نہ ماریں، میں علی امین کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا، نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔
سابق وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا، اب بھی نیب کے نوٹس پر عدالت جاؤں گا، نوٹس دے کر بلایا جاتا ہے، نہ پہلے اپنی مرضی سے پیش ہوا، نہ اب اپنی مرضی سے جا رہا ہوں، میں کسی کے خلاف نہیں ہوں، وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا، اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے، علی امین گنڈاپور بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے، وہ بھی عینی شاہد ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جواب دیا تھا کہ ایک بندہ جھوٹی گواہی دے گا اور گھومے گا، اس نے پارٹی چھوڑی، احسان فراموشی کی، لوٹا بنا، یہ جھوٹی گواہیاں دے گا تو اس طرح سگریٹ پھونکتا نہیں پھرے گا۔
جڑواں شہروں میں تیسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
غزہ میں طوفانی بارش، بے گھر فلسطینیوں کے خیمے بہہ گئے، شدید سردی میں جینا بھی محال
ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد اشیاء پرٹیکس لگانے کا اعلان
نیوزی لینڈ نے حوثی گروپ اور حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا
اسرائیل نے حزب اللہ سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
جرمنی میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں متعدد افراد زخمی
صائم ایوب کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرا ون ڈے 10 وکٹوں سے ہرا دیا
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیدی
سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس تک گر گیا
روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا