خطے میں امن سلامتی کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف

افغانستان دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات کرے تاکہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، ایس سی او خطے کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے،وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب

شنگھائی( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں امن سلامتی کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار اہم ہے، افغانستان دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات کرے تاکہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں اور ہمیں مل کر ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس سی او خطے کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔
آپ سے مخاطب ہوکر خوشی ہورہی ہے، ایس سی او کی چیئر کی حیثیت سے قازقستان نے بہترین کردار ادا کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔خطے کے روشن مستقبل کیلئے جغرافیائی، سیاسی محاذ آرائی سے خودکو آزاد کرنا ہوگا، ایس سی او ترقیاتی منصوبوں کے لیے متبادل فنڈنگ کا طریقہ کار وضع کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے محل و وقوع کے اعتبار سے تجارت کی اہم گزرگاہ ہے، افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستان اپنے تجارتی محل وقوع کے اعتبار سے تجارت کی اہم گزر گاہ ہے۔سی پیک کے ذریعے ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کی جانب گامزن ہیں، ایس سی او ترقیاتی منصوبوں کیلئے متبادل فنڈنگ کا طریقہ کار وضع کرے۔ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کی جائے۔ افغانستان دہشتگردی کے خلاف مو¿ثر اقدامات کرے تاکہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، افغانستان میں پائیدار امن ہمارا مشترکہ ہدف ہے، افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ بامعنی بات چیت کرنا ہوگی تاکہ وہاں کے عوام کے مسائل حل ہوں۔ہمیں سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اسلامو فوبیا اور لسانیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔