حکومت کی سوچ عمران خان کو5 سال تک جیل میں رکھنے کی ہے،رﺅف حسن

رانا ثناءاللہ تو کہہ چکے ہیں کہ ہمارے لئے مقدمے بنانا کوئی مشکل کام نہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر غدار ہیں تو اس ملک میں کوئی بھی محب وطن نہیں،ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رﺅف حسن نے کہا ہے کہ حکومت کی سوچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو5سال تک جیل میں رکھنے کی ہے، رانا ثناءاللہ تو کہہ چکے ہیں کہ ہمارے لئے مقدمے بنانا کوئی مشکل کام نہیں،پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کی باتیں ہو رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر غدار ہیں تو اس ملک میں کوئی بھی محب وطن نہیں۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں یہ سب دیکھ کر بہت شدت سے تکلیف ہورہی ہے۔ ہماری خواہش تھی کہ حالات اس نہج تک نہ پہنچتے۔مجھے ملک میں اس وقت تباہی نظر آرہی ہے۔ امید کی کرن بالکل غائب ہوگئی ہے۔ مجھے لگتا ہے ہمیں بہت کچھ کرنا پڑے گا، حالت روز بہ روز بدل رہے ہیںجواچھی طرف نہیں جارہے۔
ملک میں تعلیم، صحت سمیت بہت سے مسائل نظر آرہے ہیںہماری اولین ترجیح اس ملک کی بہتری ہے۔

ملک غلط سمت میں جارہا ہے عوام میں روز بروز مایوسی پھیل رہی ہے۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ 76 سال میں یہ سب سے زیادہ خطرناک صورتحال ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی باتیں کی گئیں ہیں ۔تحریک انصاف کو کالعدم قرار دینے کا کہا گیا ہے میں تحریک انصاف پر پابندی لگتے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ جنہوں نے اس میں حصہ لیا وہ سنجیدہ ہیں یا نہیںیا کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ملک پر کیا اثر پڑے گا جنہوں نے یہ راستہ اختیار کیا ہے کہ وہ دوبارہ سوچیں دو سال سے جو کچھ ہو رہا ہے اب مجھے تباہی بھی نظر آرہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے الیکشن ہی بہترین حل ہیں، اگر اس پر اتفاق ہوسکتا ہے تو دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملائیں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی ڈیل کی کئی بارآفر ہوئیں ہیں مگر انہوں نے اسے مسترد کردیا۔