لاہور: ( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 6 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے کارکنوں کو شرکت کی کال دیدی۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب شوکت بسرا نے کہا کہ لاہور سے کارکنان کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائے گی، بہت عرصے بعد پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملی ہے۔
شوکت بسرا نے مزید کہا کہ جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا، پنجاب بھر سے کارکنان جلسے میں شرکت کی تیاری کریں، یہ جلسہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پانی کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔