راج کماری کا قول ہے جب پٹرول اور بجلی مہنگی ہو تو سمجھو ملک کا وزیراعظم چور ہے، بیرسٹر سیف

مریم نوازنے اپنے چچا شہباز شریف کے چور ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر دی،جعلی حکومت نے مالی سال کے پہلے ہی دن عوام پر پیٹرول بم گرایا، پیٹرول کی نئی قیمتوں سے پہلے سے بے قابو مہنگائی اب مزید بے لگام ہو جائے گی

پشاور( نیوز ڈیسک ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ راج کماری کا قول ہے جب پٹرول اور بجلی مہنگی ہو تو سمجھو ملک کا وزیراعظم چور ہے، مریم نوازنے اپنے چچا شہباز شریف کے چور ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر دی،جعلی حکومت نے مالی سال کے پہلے ہی دن عوام پر پیٹرول بم گردیا۔اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ نے کہا کہ پیٹرول کی نئی قیمتوں سے پہلے سے بے قابو مہنگائی اب مزید بے لگام ہو جائے گی۔
آئی ایم ایف کے تیارکردہ وفاقی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔پٹرول اور بجلی دونوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ یہ تو آئی ایم ایف بجٹ کی شروعات ہے آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مریم نواز کا بیان دہراتے ہوئے کہا ہے کہ راج کماری کا قول ہے کہ جب پیٹرول اور بجلی مہنگا ہو جائے تو سمجھ لو ملک کا وزیراعظم چور ہے۔
نواز شریف کہا کرتے تھے کہ رات کے اندھیرے میں پیٹرول مہنگا کرنا عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے منتخب حکومت عوامی مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے جبکہ مینڈیٹ چور حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر عوام پر ٹیکسوں کے انبار لگا دئیے ہیں ۔بجٹ آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا ہے ۔ظالمانہ بجٹ سے عوام مہنگائی کی چکی میں مزید پس جائیں گے ۔
حکومت نے بجٹ میں اشرافیہ کو چھوٹ دیکر غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ عائد کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں تھیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے ہوگئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 12 بجے سے کیاگیا تھا۔