فواد چوہدری اور اعظم خان سواتی کے علاوہ حافظ فرحت عباس اور غلام محی الدین دیوان اور دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع
لاہور( نیوز ڈیسک ) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک میں جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی ہے.
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی عدالت نے فواد چوہدری اور اعظم خان سواتی کے علاوہ حافظ فرحت عباس اور غلام محی الدین دیوان اور دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی 14 ستمبر تک توسیع کردی. گزشتہ سال اگست میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان دونوں فوجی تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئی تھیں.