غیر اہم لوگوں کو جواب نہیں دینا چاہتا، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں: شبلی فراز

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا ہے کہ غیر اہم لوگوں کا جواب نہیں دینا چاہتا، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدت کیس سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی ہے، قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرنا ہوتی ہے، قانون اور آئین کی بالادستی کمزور ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی ذات کیلئے جیل میں نہیں بیٹھے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف، آصف زرداری نے جیل کو فائیو سٹار ہوٹل بنا رکھا تھا، بانی پی ٹی آئی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، مضبوط لیڈر ہی قوم کو آگے لے جا سکتا ہے۔

استعفیٰ سے متعلق شیر افضل مروت کے بیان پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ غیر اہم لوگوں کا جواب نہیں دینا چاہتا، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بھگوڑوں کا نام تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔